مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کو جواز بناتے ہوئے پی آئی اے کے 11 ہڑتالی ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قومی ایئر لائن کے ملازمین کے خلاف اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کرنے کی پاداش میں تادیبی کارروائیاں شروع ہوگئی ہیں، حکومت نے پہلے مرحلے میں لازمی سروس ایکٹ کو جواز بناتے ہوئے 11 ہڑتالی ملازمین کو ان کی نوکریوں سے برطرف کردیا ہے۔ روزگار سے فارغ کئے ملازمین میں بشارت،عرفان،ناصر،محمد رضوان،امین اللہ ،سرفراز،مظہر علی اور دیگر شامل ہیں، ۔واضح رہے کہ حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کو ناکام بنانے کے لئے لازمی سروس ایکٹ لاگو کردیا تھا جس کے باوجود ملازمین نے ہڑتال کی تھی تاہم پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 2 روز قبل ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پاکستانی حکومت نے لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کو جواز بناتے ہوئے پی آئی اے کے 11 ہڑتالی ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا ہے۔
News ID 1861747
آپ کا تبصرہ